google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 فائروال کے نفاذ سے معیشت کو 30 کروڑ ڈالر نقصان کا خدشہ - UrduLead
پیر , مارچ 31 2025

فائروال کے نفاذ سے معیشت کو 30 کروڑ ڈالر نقصان کا خدشہ

پاکستان میں انٹرنیٹ فائروال کے نفاذ پر پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پی ایس ایچ اے) کا بیان سامنے آگیا۔ 

پی ایس ایچ اے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ فائروال سے معشیت کو 30 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق فائروال نفاذ پہلے ہی انٹرنیٹ کے منقطع ہونے کا سبب بنا ہے، فائروال نفاذ وی پی این کی خراب کارکردگی کا سبب بنا ہے۔

اپنے بیان میں ایسوسی ایشن نے کہا کہ انٹرنیٹ کی سست روی، وی پی این خراب کارکردگی کاروبار کے بڑے نقصانات کا سبب بنی۔

پی ایس ایچ اے کا کہنا ہے کہ یہ رکاوٹیں محض تکالیف نہیں صنعتی ترقی پر براہ راست حملہ ہیں، ان رکاوٹوں سے تباہ کن مالی نقصان کا تخمینہ 30 کروڑ ڈالر سے بھی زیادہ ہوسکتا ہے۔

ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ حکومت سائبر سیکیورٹی فریم ورک کےلیے آئی ٹی انڈسٹری سے مشاورت کرے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پی ٹی آئی کا کوئی بھی رہنما جے آئی ٹی کے روبرو پیش نہیں ہوا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کوئی بھی رہنما سوشل میڈیا منفی پروپیگنڈا کیس …