وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) کا اجلاس آج طلب کرلیا۔
ای سی سی کے آج ہونے والے اجلاس میں 2 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں پسماندہ طبقے کے لیے وزیر اعظم امدادی پیکج 2024-25 کی منظوری کا امکان ہے۔
وزیراعظم امدادی پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذریعے پسماندہ طبقے کو رعایتی قیمتوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔
اجلاس میں وئیر ہاؤسنگ کو انڈسٹری کا درجہ دینے کی منظوری دئیے جانے کا بھی امکان ہے۔