google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پراپرٹی کی خرید و فروخت، سرکاری قیمت کی بنیاد پر ٹیکس عائد کرنے کی منظوری - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

پراپرٹی کی خرید و فروخت، سرکاری قیمت کی بنیاد پر ٹیکس عائد کرنے کی منظوری

محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن نے تمام اقسام کی پراپرٹی کی خرید و فروخت کے لئے مقررہ سرکاری قیمت کی بنیاد پر پراپرٹی ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔

آئندہ کمرشل اور ڈومیسٹک پراپرٹی ٹیکس ڈپٹی کمشنر پراپرٹی ریٹ کے مطابق فائنل ہوں گے ، یہ فارمولہ یکم جنوری 2025 سے لاگو ہو گا، 31 دسمبر 2024 تک موجودہ محکمہ کے اپنے اسسمنٹ کی قیمت کے مطابق ہی ٹیکس جاری ہوں گے۔

نئے فارمولہ سے تمام اضلاع میں رہائشی ایریاز کے پراپرٹی ٹیکسوں میں محکمہ کو فائدہ ہو گا جبکہ تمام کمرشل ایریاز کے کمرشل ٹیکسوں میں ٹیکس کی آمدن اور ٹیکس ریٹ میں ریکارڈ کمی ہو گی۔

تمام پراپرٹی انسپکٹر ز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ31 دسمبر تک ٹیکس ٹارگٹ ہر صورت حاصل کریں جو ٹیکس گزار 31 دسمبر تک پراپرٹی ٹیکس ادا نہیں کرے گا اسے یکم جنوری 2025 سے نئے فارمولہ کے تحت پراپرٹی ٹیکس بھیجے جائیں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …