google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ارشد ندیم وطن واپسی کیلئے پیرس سے روانہ - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

ارشد ندیم وطن واپسی کیلئے پیرس سے روانہ

اولمپک چیمپئن ارشد ندیم پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے، وہ آج رات ایک بجے لاہور پہنچیں گے۔

ارشد ندیم پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیت کر ایئرپورٹ سے آج پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا ہے۔ یہ انفرادی مقابلوں میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل بھی ہے۔

انہوں نے اولمپکس کی تاریخ کی سب سے بڑی و لمبی 92.97 میٹر کی تھرو کر کے اولمپک ریکارڈ اور ایشیا ریکارڈ قائم کیے جبکہ جیولین تھرو کے فائنل راؤنڈ میں 2 بار 90 میٹر کا حدف عبور کر کے اولمپکس کی 116 سالہ تاریخ رقم کی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …