google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ٹک ٹاک پر فلموں، ڈراموں اور ٹی وی شوز کی معلومات کا فیچر پیش - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

ٹک ٹاک پر فلموں، ڈراموں اور ٹی وی شوز کی معلومات کا فیچر پیش

شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر فلموں، ویب سیریز، ڈراموں اور مقبول ٹی وی شوز کی معلومات اور تفصیلات سے متعلق نیا فیچر پیش کردیا گیا۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹک ٹاک اسپاٹ لائٹ نامی فیچر صارفین کو ان کی پسندیدہ فلموں، ڈراموں اور ٹی وی شوز سے متعلق معلومات فراہم کرے گا۔

اسپاٹ لائٹ فیچر فیڈ کی طرح کام کرے گا، جہاں پر صارفین کی جانب سے کسی بھی فلم، ڈرامے یا ٹی وی شو سے متعلق شیئر کردہ ویڈیو کو مذکورہ ڈرامے یا فلم کے اصل پیج اور کمپنی سے منسلک کرکے اس متعلق مزید معلومات فراہم کی جائے گی۔

یعنی اگر کوئی صارف کسی ہولی وڈ فلم سے متعلق ویڈیو شیئر کرے گا تو کمپنی مذکورہ ویڈیو کو ہیش ٹیگز کی بنیاد پر اسپاٹ لائٹ میں شامل کرکے مذکورہ ویڈیو میں مزید لنکس بھی شامل کرے گی اور صارف کو یہ آپشن فراہم کرے گی کہ وہ چاہیں تو مذکورہ فلم کو دیکھنے کے لیے اپنے قریبی سینما کا آن لائن ٹکٹ بک کروا سکتے ہیں۔

اسی طرح ٹک ٹاک مذکورہ فیچر کے تحت صارفین کو یہ بھی معلومات فراہم کرے گا کہ وہ فلاں مقبول ٹی وی شو یا فلم کو کہاں آن لائن دیکھ سکتے ہیں۔

ٹک ٹاک اسپاٹ لائٹ فیچر کو فوری طور پر تمام ممالک اور صارفین تک نہیں پھیلایا گیا، تاہم ترتیب وار مذکورہ فیچر تک سب کو رسائی دی جائے گی۔

ٹک ٹاک اسپاٹ لائٹ کو امریکا، کینیڈا، یورپ، آسٹریلیا، برازیل اور بھارت سمیت دیگر ممالک میں بہت پذیرائی ملنے کی توقع کی جا رہی ہے، تاہم مذکورہ فیچر پاکستانی صارفین کی خاص دلچسپی کا سبب نہیں بن سکے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں 28 فیصد اضافہ ہوا: پی ٹی اے کا دعویٰ

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) نے سال 2024 کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے …