google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ارشد ندیم کی وطن واپسی کا شیڈول جاری، شاندار استقبال کی تیاریاں - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

ارشد ندیم کی وطن واپسی کا شیڈول جاری، شاندار استقبال کی تیاریاں

پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے اتھلیٹکس ہیرو ارشد ندیم کی وطن واپسی کا شیڈول جاری کر دیا گیا،

ارشد ندیم چیئر مین ساوتھ ایشین اتھلیٹکس میجر جنرل(ر) محمد اکرم ساہی کے ہمراہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کو استنبول سے لاہور پہنچیں گے۔

اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے فخر پاکستان کے استقبال کی تیاریاں  شروع کر دی گئی ہیں۔

وطن واپسی پر ارشد ندیم کا فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا۔ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ بھی ان کے ہمراہ وطن پہنچیں گے۔

سپورٹس بورڈ پنجاب  بھی قومی ہیرو کے استقبال کے لیے تیاریوں میں مصروف ہے۔

محمد اکرم ساہی کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم نے قوم کو بڑی خوشی دی ہے ان کا استقبال بھی تاریخی ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے گولڈ میڈل جیت کر قوم سے کیا ہوا وعدہ پورا کردیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …