google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اپوزیشن اتحاد کا 27 اگست کو جلسہ کرنے کا اعلان - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

اپوزیشن اتحاد کا 27 اگست کو جلسہ کرنے کا اعلان

اپوزیشن اتحاد نے 27 اگست کو لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 27 اگست کو صوابی جلسے سے بڑا جلسہ لاہور میں کرنے جا رہے ہیں۔ اس تاریخی جلسے سے اڈیالہ کے دروازے کھلنے کا قوی امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا۔ 16 اگست کو انتظامیہ کے ساتھ مل کر جگہ فائنل کریں گے۔

اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا کہ تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت ہے اس لیے مینار پاکستان جلسہ کرنے کی درخواست دی۔

انہوں نے کہا کہ رکن اسمبلی چودھری امتیاز کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں۔ ایئرپورٹ پر چودھری امتیاز کو گرفتار کرنے کا بھونڈا مذاق کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کو پارلیمان میں لایا جائے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …