google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ٹیوٹاموٹرز کے بعد پاک سوزوکی نے بھی پلانٹ بند کردیا - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

ٹیوٹاموٹرز کے بعد پاک سوزوکی نے بھی پلانٹ بند کردیا

پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے جمعرات کو بتایا ہے کہ اس نے اپنا پلانٹ بند کردیا ہے کیوں کہ حکومت نے بندرگاہ پر موجود سی کے ڈی کٹس جاری کرنے سے انکار کیا ہے جس کے نتیجے میں اس پر اربوں روپے کے ڈیمریج اور ڈیٹنشن چارجز عائد کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ انڈس موٹر کمپنی جوکہ پاکستان میں ٹیوٹا ماڈل کی گاڑیاں بناتی ہے نے بھی عارضی طور پر پلانٹ بند کیا تھا ۔

پاک سوزوکی کے ہیڈ آف کارپوریٹ افیئرز شفیق احمد شیخ نے کہا کہ سی کے ڈی کٹس 45 دنوں سے بندرگاہ پر پڑی ہیں جس سے پیداوار میں خلل پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بھی پیداوار اور فروخت نہ ہونے کی وجہ سے کوئی ٹیکس اور ڈیوٹیز وصول نہیں کر رہی ہے۔

انڈسٹری نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ آٹو پالیسی 2021-26 پر عمل کرے بصورت دیگر نئے سرمایہ کار نہیں آئیں گے اور موجودہ سرمایہ کاروں کو بھی نازک صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تاہم انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی)کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ مسئلہ اس لیے پیدا ہوا کیونکہ پاک سوزوکی اس وقت سیفٹی ریگولیشنز کی تعمیل نہیں کر رہی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …