بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس صرف 2 مہینے کا وقت ہے، یہ تاثر غلط ہے کہ میں نے معافی مانگ لی۔
نیوز کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت پر راولپنڈی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جیل سے پیش گوئی کررہا ہوں کہ حکومت کے پاس صرف 2 ماہ کا وقت ہے۔
انہوں ںے ایک بار پھر کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ میں نے معافی مانگ لی میں صرف اور صرف پاکستان کے لیے کہہ رہا ہوں، سانحہ 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں پی ٹی آئی کے لوگ ملوث ہیں تو سامنے لائیں اگر وہ لوگ پی ٹی آئی کے ہوئے تو معافی بھی مانگوں گا اور سزا بھی دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں گواہ پیش کروں گا، شناخت نہیں بتاسکتا ورنہ ویگو ڈالا پہنچ جائے گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ جتنے مقدمات بنانے ہیں بنالیں کوئی ڈیل نہیں کروں گا، حکومت میں موجود ریلو کٹے فوج کو کہتے ہیں کہ فوج پی ٹی آئی کو ختم کردے۔