google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 نور بخاری نے چار شادیاں کیں - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

نور بخاری نے چار شادیاں کیں

اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے اپنی شادیوں اور بچوں سے متعلق حیران کُن انکشافات کردیے۔

حال ہی میں نور بخاری نے حافظ احمد کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے شوبز کیریئر سمیت اپنی نجی زندگی کے بارے میں بھی کُھل کر بات کی۔

نور بخاری نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ہم ایک ایسے معاشرے کا حصہ ہیں جہاں غیرازدواجی تعلقات قابلِ قبول ہیں لیکن ایک سے زائد شادیاں قبول نہیں۔

سابقہ اداکارہ نے اپنی شادیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی پہلی شادی کی تاریخ یاد نہیں اور نہ ہی میں یاد کرنا چاہتی ہوں کیونکہ وہ میرا ماضی تھا اور میں اپنے حال میں بہت خوش ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ میں نے ایک سے زائد شادیاں کیں، میری تمام شادیاں محبت کی تھیں، بدقسمتی سے میری شادیاں ناکام ہوئیں لیکن میں اپنی موجودہ شادی سے خوش اور مطمئن ہوں۔

نور بخاری نے کہا کہ لوگوں نے افواہیں اُڑائیں کہ میں نے پانچ شادیاں کی ہیں، اگر وہ یہ بھی کہہ دیں کہ نور نے دس شادیاں کی ہیں تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

اداکارہ نے اپنی شادیوں کی تعداد سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں نے تین مردوں سے چار بار شادیاں کی ہیں یعنی میں نے اپنے موجودہ شوہر عون چوہدری سے دو بار شادی کی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ میرے تینوں بچوں کے والد عون چوہدری ہی ہیں، سابق شوہروں سے میری کوئی اولاد نہیں۔

نور بخاری نے مزید کہا کہ میری بڑی بیٹی فاطمہ کی عمر 11 سال، دوسری بیٹی شہربانو کی عمر 4 سال جبکہ بیٹے محمد علی رضا کی عُمر ایک سال ہے۔

واضح رہے کہ نور بخاری کو ان کی شادیوں اور شوہر عون چوہدری کی وجہ سے اکثر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا رہتا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …