google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 کرکٹ کے حالات سامنے ہیں مزید بحث نہیں کی جا سکتی، وقار یونس - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

کرکٹ کے حالات سامنے ہیں مزید بحث نہیں کی جا سکتی، وقار یونس

چیئرمین پی سی بی کے مشیر وقار یونس کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے حالات ہمارے سامنے ہیں مزید بحث نہیں کی جا سکتی۔

سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا مجھ پر اعتماد کرنے پر بہت شکرگذار ہوں، ان کا سابق کرکٹرز کو نظام میں شامل کرنے کا آئیڈیا بہت اچھا ہے، عظیم کرکٹرز کے ایڈوائزری بورڈ میں شامل ہونے کی وجہ سے ملکی کرکٹ میں بہت زیادہ بہتری آئے گی۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ کرکٹ کے حالات ہمارے سامنے ہیں اس پر مزید بحث نہیں کی جا سکتی، جب تک ہمارا کھیلنے کا طریقہ ٹھیک نہیں ہوگا بات آگے نہیں بڑھے گی، آنے والے دنوں میں آپ دیکھیں گے کہ معاملات بہتر انداز میں چل رہے ہی۔

اگر کرکٹرز ہی کھیل کو نہیں سنبھالیں گے تو ملکی کرکٹ مزید نیچے چلی جائے گی، میں نے چیئرمین پی سی بی کے ڈومیسٹک سسٹم ویژن پر عظیم کرکٹرز سے بات چیت کی ہے، آنے والے وقت میں ان کے نام بھی بتائے جائیں گے ،وہ سب کرکٹ کے اس خوبصورت کھیل کو آگے لے جانے میں ہمارے ساتھ ہوں گے۔

ایک سوال پر وقار یونس نے کہا کہ کھلاڑیوں کے پسند نا پسند پر انتخاب کا ایشو ماضی کا حصہ بن جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …