google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ارشد ندیم آج میدان میں اتریں گے - UrduLead
بدھ , اپریل 2 2025

ارشد ندیم آج میدان میں اتریں گے

پاکستان کے ٹاپ ایتھلیٹ ارشد ندیم اولمپک گیمز میں میڈل لینے کی امید کے ساتھ آج میدان میں اتریں گے۔

پیرس میں جاری اولمپک گیمز میں قومی ہیرو پول بی میں بھارتی حریف نیرج چوپڑا کے ساتھ فائنل راؤنڈ کوالیفائی کرنے کے لیے مدمقابل ہوں گے۔ گروپ اے اور گروپ بی میں 32 ایتھلیٹس فائنل راؤنڈ کے لیے مدمقابل ہوں گے۔ جن میں سے بہترین 12 ایتھلیٹس فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گے۔

ارشد ندیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم میرے لیے دعا کرے۔ تمام توجہ کھیل پر مرکوز ہے۔ مکمل فٹ اور میڈل کے لیے پر امید ہو۔

واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں ارشد ندیم 84.62 میٹر جیولن تھرو کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے۔ ٹوکیو اولمپکس میں بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا نے 87.58 میٹر تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا تھا۔

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم نے چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ اولمپکس گیمز میں سوئمنگ، شوٹنگ اور سو میٹر اسپرنٹ ریس میں کوئی ایتھلیٹ فائنل تک نہیں جاسکا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …