google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ایف بی آر اور ایف آئی اے ایک دوسرے کے خلاف - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

ایف بی آر اور ایف آئی اے ایک دوسرے کے خلاف

ایف بی آر اور ایف آئی اے کی جانب سے ایک دوسرے کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے کی وجہ سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں اور اب یہ معاملہ قانونی مقدمہ بازی تک جا پہنچا ہے۔

یہ ریاست بنام ریاست کا ایشو ہے کیونکہ ریاست کا ایک ادارہ دوسرے کے خلاف درخواست دائر کر رہا ہے جبکہ سینئر حکام مسئلہ سلجھانے کی بجائے تماشہ دیکھ رہے ہیں۔

صحیح اور غلط پر بحث کرنے سے پہلے حقائق کا پتہ لگانے کی ضرورت ہے۔ شہباز شریف کی قیادت میں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ قصورواروں کے خلاف کارروائی اور اس مسئلے کو حل کرے۔

لیکن یہ معاملہ شدت اختیار کر رہا ہے کیونکہ ایف آئی اے نے ایف بی آر کے ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشن میر بادشاہ وزیر کو دوسرا نوٹس بھیج کر کہا ہے کہ وہ کرپشن، کک بیکس اور دیگر سنگین الزامات کے تحت ایف آئی اے میں پیش ہوں

ایف آئی اے نے میر بادشاہ خان وزیر کو ایک اور نوٹس جاری کیا ہے کہ لارج ٹیکس پیئر آفس (LTO) لاہور کے حکام کی جانب سے بڑی ٹیکس دہندگان کی کمپنیوں کو ٹیکس ریفنڈز کے معاملے میں وہ ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوں۔

یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ ایف آئی اے نے بڑی کمپنیوں کو جاری کردہ ریفنڈ میں ممبر آئی آر آپریشنز سمیت ایف بی آر کے افسران کو طلب کیا تھا۔ ایف بی آر ممبر نے ایف آئی اے کے پہلے نوٹس کا تحریری جواب جمع کرایا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

حکومت و اپوزیشن میں آج مذاکرات

حکمران اتحاد اور اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی میں مذاکرات کا بریک تھرو آج ہونے …