google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پنجاب کے اساتذہ کیلئے ای ٹرانسفر پالیسی کی منظوری - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

پنجاب کے اساتذہ کیلئے ای ٹرانسفر پالیسی کی منظوری

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پنجاب کے اساتذہ کو بڑی خوشخبری سنا دی، وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ اساتذہ کیلئے ای ٹرانسفر پالیسی کی کابینہ سے منظوری لے لی گئی ہے۔

ای ٹرا نسفر پالیسی کی منظوری سے بالخصوص خواتین اساتذہ کی بڑی مشکل آسان ہوگی، ای ٹرا نسفر پالیسی میں ہارڈ شپ، جنرل ٹرانسفر سمیت دیگر اہم پہلو مدنظر رکھے گئے ہیں جبکہ ویڈ لاک، بیوہ، طلاق یافتہ، سپیشل اور دیگر اہم کیسز کو بھی ای ٹرا نسفر پالیسی میں ایڈریس کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ کہ نئی ای ٹرا نسفر پالیسی کے نفاذ سے منصفانہ اور شفاف طریقے سے تبادلے یقینی بنائے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ ہر ممکن کوشش کی ہے کہ ای ٹرا نسفر پالیسی میں یکساں اور میرٹ پر مبنی جامع پالیسی تشکیل دی جائے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم سکندر حیات نے پنجاب کی تاریخ کی پہلی ای ٹرانسفر پالیسی کی منظوری پر وزیر اعلیٰ مریم نواز اور کابینہ اراکین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ …