قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و معروف کرکٹر، بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف کی پہلی سابقہ اہلیہ، جمائمہ گولڈ اسمتھ نے اپنے دونوں بیٹوں سلیمان عیسیٰ خان اور قاسم خان کی تصویریں شیئر کی ہیں۔
جمائمہ گولڈ اسمتھ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنے دونوں صاحبزادوں، بڑے بیٹے سلیمان عیسیٰ خان کی ویڈیو اور قاسم کی تصویر بطور اسٹوری شیئر کی ہے۔
جمائمہ کی ان پوسٹ میں دونوں بھائیوں کو کرکٹ کی سفید یونیفارم میں دیکھا جا سکتا ہے۔
سلیمان خان کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میچ ختم ہونے پر وہ بلّا اٹھائے آ رہے ہیں جبکہ اس دوران اُن کی ویڈیو ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
اس پوسٹ کے کیپشن پر جمائمہ نے اپنے بڑے بیٹے کو ’مین آف دی میچ‘ قرار دیا ہے۔
دوسری پوسٹ پر جمائمہ گولڈ اسمتھ نے قاسم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’اور یہ ہیں بہترین فاسٹ بولر۔‘
واضح رہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے تین شادیاں کی ہیں اور اُن کے دو بیٹے ہیں۔