google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آج سے بدھ تک ملک میں بارشوں کی پیش گوئی - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

آج سے بدھ تک ملک میں بارشوں کی پیش گوئی

مون سون ہواؤں کے باعث آج سے بدھ تک ملک میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر، اسلام آباد، پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے ضلع سانگھڑ، میرپورخاص، عمر کوٹ، بدین اور دیگر ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں کل سے بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …