google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاسپورٹ پرنٹنگ بحران ایک بار پھر شدت اختیار کرگیا - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

پاسپورٹ پرنٹنگ بحران ایک بار پھر شدت اختیار کرگیا

ملک میں پاسپورٹ پرنٹنگ بحران ایک بار پھرشدت اختیارکرگیا۔ لیمی نیشن پیپر کی کمی کے بعد سیاہی کا ذخیرہ بھی ختم ہونے سے پاسپورٹس کابیک لاگ ختم ہونے کے بجائے بڑھنے لگاہے۔

ذرائع کے مطابق متعلقہ کمپنی کی جانب سے تاخیر سے سیاہی بھجوانے کے باعث پاسپورٹس کے اجرا میں بحرانی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ پاسپورٹس کی چھپائی کے لیے سیاہی کی ایک کھیپ اٹھائیس جولائی کو اسلام آباد پہنچے گی۔

فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث محکمہ پاسپورٹ کوسیاہی کی کھیپ کلیئر کرانے میں مشکلات درپیش ہیں۔ کھیپ بروقت کلیئر نہ ہونے سے پاسپورٹس کی پیداواری صلاحیت کو برقراررکھنا مشکل ہے ۔ ڈی جی پاسپورٹ  نے کسٹمز حکام کو خط  لکھ کر سیاہی کی کھیپ فوری کلیئر کرنے کیلئے تعاون کی درخواست کردی۔

خط میں کھیپ کی کلیئرنس کے پندرہ دن کے اندر محکمہ کسٹمز کی ادائیگیاں کلیئر کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے لکھا کہ پاکستان کسٹمز مؤخر ادائیگی کی بنیاد پر سیاہی کی کھیپ فوری کلئیر کرے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …