google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پی ٹی آئی اسلام آباد میں آج ہونے والا احتجاج مؤخر - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

پی ٹی آئی اسلام آباد میں آج ہونے والا احتجاج مؤخر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد میں آج ہونے والا احتجاج مؤخر کر دیا۔

ریجنل صدر پی ٹی آئی عامر مغل کا کہنا ہے کہ آج دوپہر 3 بجے احتجاج کی کال دی تھی، اجازت کیلئے قانونی راستہ اپنایا اور ڈی سی کو 23 جولائی کو درخواست دی، ڈی سی سے اجازت نہ ملنے پر ہم نے  اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

عامر مغل نے کہا کہ ابھی تک عدالت نے احتجاج کے حوالے سے تحریری اجازت نہیں دی، پارٹی کی مرکزی قیادت کو اعتماد میں لیکر احتجاج کو پیر تک مؤخر کیا ہے،  آج کے احتجاج کو عدالتی حکم کے احترام میں پیر تک مؤخر کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی احتجاج کی اجازت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے آج اسلام آباد میں احتجاج کے معاملے پر ضلعی انتظامیہ کو تحریک انصاف کے ساتھ 2 گھنٹوں میں مشاورت کا حکم دیا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …