google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 جماعت اسلامی دھرنا، اہم شاہراہوں پر کنٹینر لگادیے گئے - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

جماعت اسلامی دھرنا، اہم شاہراہوں پر کنٹینر لگادیے گئے

تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے دھرنے اور مظاہرے کے باعث آج اسلام آباد بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے جبکہ اہم سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں۔

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے آج بجلی کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ جس میں شرکت کے لیے لوگوں کو بڑی تعداد اسلام آباد پہنچنا شروع ہو گئی ہے۔

اسلام آباد کی اہم شاہراہوں سرینا چوک، شاہراہ دستور اور فیض آباد پر کنٹینر لگا کر سڑک بند کردی گئی ہے۔ شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے جلسے جلوسوں پر بھی پابندی ہے۔

دوسری طرف پنجاب میں بھی آج سے 3 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق جمعہ 26 جولائی سے اتوار 28 جولائی تک ہوگا۔ پابندی کا اطلاق دہشت گردی کے خطرات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق موجودہ حالات میں سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …