google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 جماعت اسلامی دھرنے میں شرکت کیلئے قافلے اسلام آباد پہنچنا شروع - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

جماعت اسلامی دھرنے میں شرکت کیلئے قافلے اسلام آباد پہنچنا شروع

مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف کل سے شروع ہونے والے جماعت اسلامی کے دھرنے میں شرکت کیلئے ملک بھر سے قافلے اسلام آباد پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے پُر امن دھرنے کو روکنے کی کوشش کی تو ملک بھر میں دھرنے ہوں گے اور ’حق دو عوام کو‘ تحریک حکومت گراؤ تحریک میں بدل جائے گی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اسلام آباد میں ہونے والے دھرنے میں شرکت کیلئے کراچی سے کارکنوں کے قافلے کو بذریعہ ٹرین رخصت کیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ کراچی سے پہلا قافلہ اسلام آباد روانہ ہو گیا آج بھی شہر قائد سے قافلے روانہ ہوں گے، جدوجہد حق دو کراچی سے شروع ہوئی تھی اب ‘حق دو عوام کو’ کے عنوان سے شروع ہو گئی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …