google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 سندھ میں گرمی کی چھٹیاں 14 اگست تک بڑھا دی گئیں - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

سندھ میں گرمی کی چھٹیاں 14 اگست تک بڑھا دی گئیں

محکمہ تعلیم سندھ نے موسمی حالات کے پیش نظر اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 14 اگست تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 

وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گرمی کی شدت اور شدید برسات کے امکان کو نظر میں رکھتے ہوئے تعطیلات میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ اسکولوں میں 14 اگست کے حوالے سے سرگرمیوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے گا۔ تمام نجی و سرکاری اسکول جشن آزادی کے حوالے سے پروگرامز منعقد کریں گے۔ 

تعطیلات کے بعد سندھ میں نیا تعلیمی سال 15 اگست سے شروع ہوگا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ …