google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 رواں سال آئی ٹی برآمدات 3.5ارب ڈالر تک بڑھنے کے امکانات - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

رواں سال آئی ٹی برآمدات 3.5ارب ڈالر تک بڑھنے کے امکانات

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے آئی ٹی کے شعبے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور رواں سال آئی ٹی برآمدات 3.5ارب ڈالر تک بڑھنے کے امکانات ہیں۔

ایس آئی ایف سی کے زیر اہتمام آئی ٹی کے شعبے میں نمایاں کامیابیاں ملی ہیں۔

حکومت نے اگلے پانچ برس میں آئی ٹی پر مبنی برآمدات کو 15ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں آئی ٹی برآمدات 2.6ارب ڈالر تک رہیں۔

آئی ٹی کے شعبے میں برآمداتی صلاحیات کے پیشِ نظر حکومت نے رواں مالی سال میں 79ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم مختص کی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ کے مطابق 79ارب روپے کی مختص کردہ رقم میں سے 19ارب روپے کراچی اور اسلام آباد میں آئی ٹی پارک کے قیام میں صرف ہوں گے جبکہ 22ارب روپے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

چیئرمین پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ’’ڈیجیٹل اکانومی کی صلاحیات کا بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے ہمیں آئی ٹی انفراسٹرکچر میں بہتری لانے اور ہنر مند افرادی قوت میں اضافے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جدید صنعتی معیار کے مطابق آئی ٹی کے شعبے کی تعمیر کے لیے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور انٹرنیٹ کی کنکٹیوٹی کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث آئی ٹی کے شعبے میں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے اور بہت سے اسٹارٹ اپس وجود میں آئے ہیں جو خود کو عالمی سطح پر متعارف کرا رہے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں 28 فیصد اضافہ ہوا: پی ٹی اے کا دعویٰ

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) نے سال 2024 کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے …