google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان ، ڈالر بھی مہنگا - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان ، ڈالر بھی مہنگا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ، انڈیکس 80 ہزار سے بھی نیچے آ گیا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں کے 100 انڈیکس میں 681 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 79 ہزار 435 کی سطح پر آ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس 1722 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ  80 ہزار 116 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب کاروبار کے آغاز پر اڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ، انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 51 پیسے کا ہو گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …