فوڈ پوائزننگ کی شکار جھانوی کپور صحت یاب ہوگئیں اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
بھارئی میڈیا ذرائع نے اداکارہ کے والد بونی کپور کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ جھانوی کپور کی صحت اب بہتر ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق چنائے سے ممبئی واپسی کے بعد اداکارہ کے پیٹ میں انفیکشن ہوگیا تھا، طبیعت ناساز ہونے پر انہوں نے اپنے شیڈول کو ملتوی کرکے گھر میں آرام کا فیصلہ کیا تھا۔
جھانوی کپور کی طبیعت جمعرات کو زیادہ بگڑ گئی جس پر انہیں ممبئی ایچ این ریلائنس اسپتال میں علاج کیلئے داخل کرایا گیا ہے۔
اداکارہ اب اپنی نئی فلم ’الجھ‘ کی تشہیری مہم میں شرکت کرسکیں گی جو پانچ اگست کو ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔