google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ویمنز ایشیا کپ: پاکستانی ٹیم آج نیپال سے ٹکرائے گی - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

ویمنز ایشیا کپ: پاکستانی ٹیم آج نیپال سے ٹکرائے گی

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ویمن ایشیا کپ میں بھارت سے شکست کے بعد آج پاکستان کا ٹاکرا نیپال سے ہوگا۔

سری لنکا کی میزبانی میں جاری ویمنز ایشیا کپ میں آج دو میچز شیڈول ہیں۔ پہلا میچ بھارتی ویمنز اور یو اے ای ویمنز کے درمیان جبکہ دوسرا میچ میں پاکستان ویمنز اور نیپال ویمنز کی ٹیمیں مدِمقابل آئیں گی۔

اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں سری لنکا ویمنز نے بنگلادیش ویمنز کو 7 وکٹ سے جبکہ تھائی لینڈ ویمنز نے ملائشیا ویمنز کو 22 رنز سے شکست دی۔

پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو گروپ اے میں بھارتی ویمنز ٹیم سرفہرست جبکہ پاکستانی ویمنز ٹیم آخری نمبر پر موجود ہے۔ دوسرے نمبر پر نیپال اور تیسرے پر یو اے ای موجود ہے۔

گروپ بی میں تھائی لینڈ ویمنز کی ٹیم حیران کُن طور پر پہلے جبکہ دوسرے نمبر پر سری لنکا موجود ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …