google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 مائیکرو سافٹ سروسز دو دن گزر جانے کے باوجود مسئلہ حل نہ ہوسکا - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

مائیکرو سافٹ سروسز دو دن گزر جانے کے باوجود مسئلہ حل نہ ہوسکا

سائبر سیکیورٹی کی خدمات فراہم کرنے والے ادارے کراؤڈ اسٹرائیک کی جانب سے مائیکروسافٹ سسٹم پر بھیجی گئی سیکیورٹی اپڈیٹ کے بعد پیش آنے والا مسئلہ دو دن گزر جانے کے باوجود ٹھیک نہ ہوسکا۔

کراؤڈ اسٹرائیک امریکی سائبر سیکیورٹی کمپنی ہے جو مائیکرو سافٹ سمیت دیگر کمپنیوں کو سیکیورٹی فیچرز کی خدمات پیش کرتی ہے۔

اسی کمپنی نے 19 جولائی کو مائیکرو سافٹ کمپیوٹرز پر اپنے سیکیورٹی سافٹ ویئر (فیلکن سینسر سافٹ ویئر) کا اپڈیٹ بھیجا تو مائیکرو سافٹ ونڈوز میں مسئلہ ہوا اور دنیا بھر میں درجنوں بڑے بڑے اداروں کے کمپیوٹرز نے کام کرنا بند کردیا تھا۔

مذکورہ مسئلے کو دو دن گزر جانے کے باوجود کراؤڈ اسٹرائیک کی جانب سے نیا سافٹ ویئر اپڈیٹ بھیج کر مسئلہ حل نہ کیا جا سکا۔

ٹیکنالوجی ماہرین پہلے ہی بتا چکے تھے کہ کمپیوٹرز میں آنے والا مذکورہ مسئلہ اب مینیوئل طریقے سے ہی حل ہوگا، جس میں کئی دن لگ سکتے ہیں اور ہر ادارے کے اپنے ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر ماہرین نے مسئلے کو حل کریں گے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مائیکرو سافٹ سروسز میں آنے والا خلل دوسرے دن بھی صحیح نہ کیا جا سکا، تاہم مختلف اداروں نے مینوئل طریقے سے اپنے سسٹمز ٹھیک کرکے کام کرنا شروع کردیا۔

رپورٹ میں ٹیکنالوجی ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مائیکرو سافٹ سروسز میں کراؤڈ اسٹرائیک کی جانب سے بھیجے گئے فیلکن سینسر سافٹ ویئرکے اپڈیٹ ورژن کی کوڈنگ میں خرابی کی وجہ سے خلل پڑا۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر کراؤڈ اسٹرائیک کے ماہرین نے سافٹ ویئر کو بھیجنے سے قبل اسے درست انداز میں چیک نہیں کیا، سافٹ ویئر کی کوڈنگ میں کرابی کی وجہ سے مائیکرو سافٹ سروسز متاثر ہوئیں جو اب مینوئل طریقے سے ہی حل ہوں گی۔

مائیکرو سافٹ سروسز میں خلل کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں بینکوں، ہوائی اڈوں، ہسپتالوں، ریڈیو اور ٹی وی اسٹیشنز، سرکاری دفاتر، ٹیکنالوجی فرمز اور ہوٹلوں سمیت دیگر اداروں کے کمپیوٹر سسٹمز متاثر ہوئے، جس سے کئی گھنٹوں تک کام ٹھپ ہوکر رہ گیا تھا۔

کمپیوٹر سسٹمز میں خرابی کی وجہ سے دنیا بھر میں کم سے کم 3300 پروازیں منسوخ ہوئیں اور مسلسل پروازوں کے منسوخ ہونے کے امکانات بڑھ گئے تھے۔

کمپیوٹر سسٹمز میں خرابی کی وجہ سے برطانوی ٹی وی چینل اسکائے نیوز اپنی براہ راست نشریات دکھانے سے بھی محروم رہا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں 28 فیصد اضافہ ہوا: پی ٹی اے کا دعویٰ

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) نے سال 2024 کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے …