محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، وسطی/جنوبی پنجاب، سندھ اورشمال مشرقی /جنوبی بلوچستان میں کہیں کہیں جبکہ شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
اس دوران جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی/بالائی سندھ میں چند مقامات پر تیزبارش ہونے کی بھی تو قع ہے۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں مو سم گرم اور مر طوب رہنے کے علاوہ رات کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔
مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤ الدین، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، پاکپتن، قصور، خوشاب، سرگودھا، لیہ، بھکر، میانوالی، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، رحیم یار خان، خانیوال، مظفر گڑھ اورکوٹ ادو میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران جنوبی اضلاع میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم،کرک، وزیرستان، بنوں، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
لسبیلہ، خضدار، آوران، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، شیرانی، کوہلو، ہرنائی، سبی، لورالائی، نصیر آباد، جھل مگسی، جعفر آباد، کوئٹہ، زیارت، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران اور کیچ میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔
سکھر، کشمور، خیر پور، لاڑکانہ، دادو، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، کراچی، جیکب آباد، شکار پور، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد، تھرپارکر، عمرکوٹ، مٹھی، میرپور خاص اور سانگھڑمیں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔