پشاور کے علاقے یکہ توت میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کے معاملے پر 3 افراد کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یکہ توت میں دو فریقوں کے درمیان فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف مضحکہ خیز مواد شیئر کرنے پر پیش آیا۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) سٹی ظفر احمد خان کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئیں جبکہ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔