google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ابھیشیک کی طلاق کی پوسٹ امیتابھ بچن نے بھی ٹوئٹ کردیا - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

ابھیشیک کی طلاق کی پوسٹ امیتابھ بچن نے بھی ٹوئٹ کردیا

بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے گزشتہ روز طلاق کے فیصلے پر مبنی ایک پوسٹ لائیک کی تھی جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے خوب وائرل ہو گئی تھی۔

اس پوسٹ کے وائرل ہونے کی بڑی وجہ یہ تھی کہ اداکار ابھیشیک نے اسے ایسے وقت میں لائیک کیا ہے کہ جس دوران اُن میں اور ایشوریہ رائے میں علیحدگی اور طلاق سے متعلق افواہیں زیرِ گردش ہیں۔

ابھیشیک کی جانب سے اس پوسٹ کو لائیک کیے جانے کے بعد اب اُن کے والد، بالی ووڈ کے شہنشاہ، امیتابھ بچن نے ایک ٹوئٹ کی ہے جسے ابھیشیک بچن سے جوڑا جا رہا ہے۔

امیتابھ بچن کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر شیئر کیے گئے پیغام میں لکھا گیا ہے کہ ’مشکل کام پر واپس آ گیا ہوں، زندگی کبھی بھی آسان نہیں ہوتی۔‘

انٹرنیٹ صارفین امیتابھ بچن کی اس ٹوئٹ کو بیٹے کے ساتھ جوڑ رہے ہیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز جہاں ابھیشیک نے طلاق جیسے فیصلے کو مشکل قرار دیا تھا وہیں اب اُن کے والد نے بیٹے کے اس پوسٹ کو لائیک کرنے کا جواب دیتے ہوئے زندگی کو ہی مشکل قرار دے دیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …