google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں سیاسی جماعت کی طرف سے چیف الیکشن کمشنر کو نشانہ بنانے کی مذمت  کی گئی ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا چیف الیکشن کمشنر اور ممبران پر تنقید کو مسترد کرتے ہیں،کمیشن سے استعفے کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے۔

الیکشن کمیشن کسی دباؤکو خاطر میں لائے بغیر قانون کے مطابق کام کرتا رہے گا،الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے کسی فیصلے کی غلط تشریح نہیں کی۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو درست قرار نہیں دیا،کمیشن کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی نے مختلف فورم سے رجوع کیا،ان فورمز نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …