google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ایچ ای سی کا ڈگریوں کی تصدیق کا سسٹم 10 دن سے خراب - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

ایچ ای سی کا ڈگریوں کی تصدیق کا سسٹم 10 دن سے خراب

ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کا کہنا ہے کہ ڈگریاں کی تصدیق کا سسٹم 10 دن سے خراب ہے۔

ایچ ای سی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سسٹم خراب ہونے سے سینکڑوں طلبا و طالبات کی ڈگریوں کی تصدیق کا معاملہ لٹک گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے جانے والے طلبا و طالبات کو شدید پریشان کا سامنا ہے۔

طلبا و طالبات کا کہنا ہے کہ ایچ ای سی دفتر کے چکر لگا لگا کر تھک گئے ہیں، کوئی شنوائی نہیں ہوئی، آن لائن درخواستیں بھی جمع کروائیں، چالان تاحال جاری نہیں کئے گئے۔

ایچ ای سی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے سسٹم خراب ہوا ہے، سسٹم بہتر ہوتے ہی طلبا و طالبات کو چالان اور تاریخ ملنا شروع ہو جائےگی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کی چھٹیوں کا نوٹفیکیشن

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کی چھٹیوں کے حوالے سے نوٹفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔   وفاقی …