پنجاب میں آج دسویں محرم الحرام کے روز موبائل سروس جزوی طور پر بند ر ہے گی۔
کسی بھی شہر میں مکمل طور پر موبائل سر وس معطل نہیں کی جائے گی، اکثریتی اضلاع میں 10 محرم کو صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک جزوی طور پر موبائل سرو س بند رہے گی۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق لاہور، قصور، شیخوپورہ، سرگودھا، خوشاب، سیالکوٹ، اٹک، جہلم اور چکوال میں سروس بند نہیں ہوگی، ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ اور چنیوٹ میں موبائل سروس بحال رہے گی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق گوجرانوالہ، نارووال، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور بھکر میں جزوی طور پر موبائل سر وس معطل ہوگی، منڈی بہاالدین، وزیرآباد اور راجن پور میں بھی جزوی طور پر موبائل سروس بند ہوگی، فیصل آباد، بہاولنگر اور حافظ آباد میں بھی جزوی طور پر موبا ئل سروس معطل ہوگی۔
راولپنڈی میں 28 مقامات، رحیم یار خان 15، میانوالی اور بہاولپور میں 11 مقامات پر موبائل سروس معطل رہے گی، لیہ میں 10، مظفرگڑھ 7 اور ننکانہ صاحب میں 6 مقامات پر مو بائل سروس کو بند رکھا جائے گا۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام اور شہریوں کی حفاظت کیلئے مخصوص مقامات پر موبائل سر وس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔