google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اکشے کمار کی 4 چار سال میں 9 ویں فلاپ فلم - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

اکشے کمار کی 4 چار سال میں 9 ویں فلاپ فلم

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی فلاپ فلموں کی تعداد بڑھنے لگی، 4 سال کے دوران ان کی ناکام فلموں کی تعداد اب 9 ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’سرفیرا‘ بھی باکس آفس پر نہ چل سکی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جمعے کو اکشے کمار اور رادھیکا مدن کی یہ نئی فلم ریلیز ہوئی، بڑے بجٹ اور بڑے ناموں کے باوجود یہ فلم باکس آفس پر اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم نے پہلے دن 2.5 کروڑ، ہفتے کو 4.25 کروڑ اور اتوار کو 5.25 کروڑ روپے کمائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں اکشے کمار کی کئی فلمیں فلاپ ہو چکی ہیں اور اب سرفیرا کے  بزنس کو دیکھ کر بھی یہی کہا جا سکتا ہے کہ یہ اکشے کمار کی نویں فلاپ فلم ہے۔

پچھلے سال اکشے کمار ’او ایم جی 2‘ میں ایک چھوٹے سے کردار میں نظر آئے تھے، یہ فلم ہٹ ثابت ہوئی تھی لیکن اس میں مرکزی کردار پنکج ترپاٹھی نے نبھایا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار کی آخری ہٹ فلم 2021ء میں ریلیز ہونے والی ’سوریا ونشی‘ تھی جس کے بعد ان کے فلموں کے فلاپ ہونے کا سلسلہ شروع ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار کی اترنگی رے، بچن پانڈے، سمراٹ پرتھویراج، رکشا بندھن، رام سیٹو، سیلفی، مشن رانی گنج، بڑے میاں چھوٹے میاں اور اب سرفیرا جیسی فلمیں فلاپ ہو چکی ہیں۔

ایک سینئر بھارتی صحافی کا کہنا ہے کہ اکشے کمار جو فلمیں کر رہے ہیں ان میں سے زیادہ تر انہوں نے کورونا کی وباء سے پہلے یا اس کے دوران سائن کی تھیں، جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ فلموں اور ناظرین کے شوق کورونا کے بعد بدل گئے ہیں

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …