google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 حمزہ خان ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ سے آؤٹ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

حمزہ خان ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ سے آؤٹ

امریکا میں جاری ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں دفاعی چیمپئن اور سیکنڈ سیڈ حمزہ خان کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے، حمزہ کو کوریا کے جوینگ ناکے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں جاری ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ نواز کے بعد دفاعی چیمپئن حمزہ خان بھی ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئے، دونوں قومی کھلاڑیوں کو کوارٹر فائنل میں شکست ہوئی۔

حمزہ خان کو کوارٹر فائنل میں کوریا کے جو ینگ نا نے شکست دی، 67 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں کورین کھلاڑی نے 2-3 سے کامیابی حاصل کی، حمزہ خان نے 0-2 کے خسارے کے بعد مقابلہ 2-2 سے برابر کیا تھا۔

ایک اور پاکستانی کھلاڑی عبداللّٰہ نواز کو ٹاپ سیڈ مصر کے محمد ذکریا نے کوارٹرفائنل میں شکست دے دی، محمد ذکریا نے عبداللہ کو 33ویں منٹ میں 0-3 سے شکست دی۔

عبداللہ نواز کو ٹاپ سیڈ مصر کے محمد ذکریا نے شکست دی ۔ ذکریا نے عبداللہ کو باآسانی 33 منٹ میں 3-0 سے ہرادیا۔ ان کی جیت کا اسکور 4-11، 2-11 اور 3-11 رہا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے حمزہ خان گزشتہ ماہ اسلام آباد میں ہونے والی 31ویں ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے میں کامیاب رہے تھے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

حکومت اور پی ٹی آئی کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

اکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان اسپیکر ہاؤس میں ہونے …