google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بچے ماں کا انتظار کرتے تھک گئے ہونگے ، صنم جاوید کو گھر جانے دیں ، سعد رفیق - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

بچے ماں کا انتظار کرتے تھک گئے ہونگے ، صنم جاوید کو گھر جانے دیں ، سعد رفیق

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سعد رفیق بھی پی ٹی آئی کی خاتون رہنما صنم جاوید کی دوبارہ گرفتاری کیخلاف بول پڑے۔

سوشل میڈیا پلئیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری بیان میں سعد رفیق نے لکھا کہ صنم جاوید کے بچے ماں کا انتظار کرتے کرتے تھک گئے ہوں گے، ان کا تو کوئی قصور نہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید لکھا کہ صلہ رحمی کریں، اب اُسے گھر جانے دیں۔

خیال رہے کہ صنم جاوید کو گزشتہ روز ایف آئی اے کے نئے مقدمے میں رہا کرنے کے بعد اسلام آباد پولیس نے انھیں پھر سے گرفتار کر لیا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …