google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 میڈیا کی عدم موجودگی میں بیان ریکارڈ کرانے سے انکار - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

میڈیا کی عدم موجودگی میں بیان ریکارڈ کرانے سے انکار

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے میڈیا کی عدم موجودگی میں جج کے سامنے بیان ریکارڈ کروانے سے انکار کردیا۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے نئے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی۔

اس موقع پر بانی پی ٹی آئی نے میڈیا کی عدم موجودگی میں جج کے روبرو بیان ریکارڈ کروانے سے انکار کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر میڈیا نہیں آتا تو میں عدالت سے واک آؤٹ کر جاؤں گا۔

احتساب عدالت میں میڈیا نمائندوں کے داخل ہوتے ہی سماعت کا آغاز ہوگیا، اس دوران بانی چیئرمین نے کہا کہ پہلے جس ریفرنس میں سزا ہوئی وہ جیولری سیٹ ہمارے پاس ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …