google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 لیجنڈز چیمپیئن شپ فائنل: پاکستان اور بھارت آج ٹکرائیں گے - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

لیجنڈز چیمپیئن شپ فائنل: پاکستان اور بھارت آج ٹکرائیں گے

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے سیمی فائنل میں انڈین چیمپئنز نے آسٹریلیا کو ہرا دیا ہے ، انڈین چیمپیئنز آج فائنل میں پاکستان کیساتھ ٹکرائے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل مقابلہ انگلینڈ کے برمنگھم کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، بھارت اور پاکستان کا فائنل میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہو گا۔

یونس خان کی قیادت میں پاکستان چیمپئینز کی ٹیم ٹورنامنٹ میں محض ایک شکست کیساتھ فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے جبکہ بھارتی ٹیم تین شکستوں کا منہ دیکھ چکی ہے، گروپ راؤنڈ کے میچ میں روایتی حریف کو پاکستان کے ہاتھوں 68 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ مایوس کن پرفارمنس کے بعد لیجنڈز نے فائنل میں پہنچ کر دل جیت لیا ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ پلئیرز 2007 کی شکست بدلہ لیں۔

قومی ٹیم کو ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے فائنل میں بھارت نے سنسنی خیزمقابلے کے بعد شکست سے دوچار کیا تھا اس میچ میں مصباح الحق کے ایک شارٹ نے انہیں توڑ کر رکھ دیا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …