google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بانی پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار، 3 شرائط بتادیں - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

بانی پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار، 3 شرائط بتادیں

بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ میں مزاکرات کیلئے تیار ہوں لیکن ہماری 3 شرائط ہیں۔

کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پہلی شرط میرے کیسز ختم کریں، دوسری شرط ہمارے لوگوں کو رہا کریں اور تیسری شرط ہمارا مینڈیٹ واپس کریں۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میں نے جنرل باجوہ سے 2 مرتبہ مزاکرات کیے، ہم نے اس وقت اسد عمر، پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی پر مشتمل 3 رکنی کمیٹی بنائی۔

  بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اُس وقت ہمیں بتایا گیا بڑے صاحب انتخابات نہ کرانے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ 8 فروری کا ڈاکا نہیں بھولا جاسکتا، بھوک ہڑتال کرونگا اور اسے ہم عالمی سطح پر اجاگر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے کل کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں،ہماری مخصوص نشستوں کے بارے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ مثبت پیش رفت ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے کل کے فیصلے سے عوام کو امید ملی ہے، اللّٰہ کا شکر ہے سپریم کورٹ کے جج قانون کی بالادستی کیلئے کھڑے ہوگئے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …