google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 لاہور میں بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

لاہور میں بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

تاج پورہ کے علاقے میں 315 ملی میٹر بارش سے لاہور میں ہونے والی بارشوں کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ تاج پورہ کے علاقے میں 315 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ گزشتہ برس سب سے زیادہ بارش لکشمی چوک کے علاقے میں 291 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی تھی۔

واسا کے مطابق لکشمی چوک پر 130، مغل پورہ 132 اور گلشن راوی میں 133ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ علاوہ ازیں چوک ناخدا پر 122، اقبال ٹاؤن 128، قرطبہ چوک 125، سمن آباد 135، ائرپورٹ 71 ، اپر مال 123، گلبرگ 41، نشترٹاؤن 129، جیل روڈ 55 اور فرخ آباد میں 119 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق ڈیوس روڈ، چائناچوک، کینال روڈ،گڑھی شاہو، علامہ اقبال روڈ، اللہ روڈ، کشمیر روڈ، ایجرٹن روڈ، جوہر ٹاؤن، شملہ پہاڑی اور اطراف میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب کئی اہم مقامات پر بارش کا پانی جمع ہوگیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

حکومت اور پی ٹی آئی کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

اکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان اسپیکر ہاؤس میں ہونے …