google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 فون بیٹریاں زہریلے کیمیکل پھیلانے کا سبب قرار - UrduLead
بدھ , اپریل 2 2025

فون بیٹریاں زہریلے کیمیکل پھیلانے کا سبب قرار

ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ موبائل فونز، برقی گاڑیوں اور اکثر جدید گیجٹس میں پائی جانے والی بیٹریاں زہریلے ’فار ایور کیمیکلز‘ رکھتی ہیں جو ہماری فضاء اور پانی میں پھیل رہے ہیں۔

امریکی محققین نے ایک تحقیق میں دریافت کیا کہ ریچارج ہونے والی لیتھیئم آئن بیٹریاں پیداوار کے دوران اور تلف ہونے کے بعد ماحول میں پی ایف ایز نامی نقصان دہ مرکبات خارج کرتی ہیں۔

تحقیق میں بی آئی ایس-پر فلورو الکائل سلفونیمائڈ (bis-FASI) نامی ایک مخصوص کیمیکل (جس پر فی الحال کوئی پابندی نہیں ہے) پی ایف او اے کے برابر ہی زہریلا کیمیکل پایا گیا۔ یہ مرکب کیڑے مار ادویات، واٹر پروف پرت اور مخصوص اقسام کے رنگوں میں پائے جاتے ہیں۔

پی ایف ایز کو فار ایور کیمیکل بھی کہا جاتا ہے کیوں کہ یہ کیمیاء ایک بار جسم میں داخل ہونے کے بعد باہر نہیں نکلتے ہیں۔

یہ کیمیکلز کینسر، بلند کولیسٹرول، کمزور گردوں، تھائرائیڈ بیماری، بانجھ پن، کمزور مدافعتی نظام اور بچوں میں پیدائش کے وقت کم وزن جیسے صحت کے سنجیدہ نوعیت کے مسائل سے تعلق رکھتے ہیں۔

یہ مرکبات شیر خوار اور چھوٹے بچوں میں نمو، سیکھنے اور رویوں کو بھی متاثر کرتے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پی ٹی آئی کا کوئی بھی رہنما جے آئی ٹی کے روبرو پیش نہیں ہوا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کوئی بھی رہنما سوشل میڈیا منفی پروپیگنڈا کیس …