google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 وفاقی تعلیمی بورڈ میں حیران کن طور پر بوٹی مافیا کی تعداد میں اضافہ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

وفاقی تعلیمی بورڈ میں حیران کن طور پر بوٹی مافیا کی تعداد میں اضافہ

وفاقی تعلیمی بورڈ کے نویں دسویں جماعت کے نتائج 2024میں حیران کن طور پر بوٹی مافیا کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا،

مجموعی طور پر 99 طلبا کو طالبات کے خلاف ناجائز ذرائع کے استعمال (Unfair Mean Case)رجسٹرڈ ہوئے ،

کنٹرولر امتحانات و ڈپٹی کنٹرولر امتحانات کی جانب سے الگ الگ جاری نوٹی فکیشن کے مطابق نویں جماعت میں مجموعی طور پر 43کیس رجسٹرڈ ہوئے جن میں بیشتر امیدواران کو جرمانے کئے گئے ہیں ،

جاری لسٹ میں تمام امیدواران کے نام رول نمبر اور نقل کرنے کے مضمون کا ذکر کیا گیا ہے مگر تعلیمی ادارے کا نام موجود نہیں ہے،

والدین کا کہنا تھا کہ اگر تعلیمی ادارے کا نام بھی لکھا جاتا تو بہتر ہوتا، بہت کچھ سامنے آ جاتا۔

اسی طرح دسویں کے امتحان میں مجموعی طور پر 56طلبا و طالبات کے خلاف یو ایم سی کیس رجسٹرڈ ہوئے ۔

کنٹرولر امتحانات کا کہنا تھا کہ ایس ایس سی سیکنڈ اینول امتحانات 2024کا انعقاد دس ستمبر 2024سے ہو گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ …