google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پی سی بی کی وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو سلیکشن کمیٹیوں سے الگ کرنے کی تصدیق - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

پی سی بی کی وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو سلیکشن کمیٹیوں سے الگ کرنے کی تصدیق

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو سلیکشن کمیٹیوں سے الگ کرنے کی تصدیق کر دی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عبدالرزاق اور وہاب ریاض کی مین اور ویمن سلیکشن کمیٹی میں خدمات درکار نہیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کے حوالے سے مزید اپ ڈیٹس بعد میں فراہم کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق محمد یوسف اور اسد شفیق تاحال بطور رکن سلیکشن کمیٹی میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز سے ملاقات کر کے انہیں فری ہینڈ دیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے وائٹ اور ریڈ بال فارمیٹ کے ہیڈ کوچز گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی نے ملاقات کی تھی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے بھی ملاقات کی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …