google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 منیشا کوئرالہ کو مختصر لباس نہ پہننے پر فوٹوگرافر سے ڈانٹ - UrduLead
بدھ , اپریل 2 2025

منیشا کوئرالہ کو مختصر لباس نہ پہننے پر فوٹوگرافر سے ڈانٹ

بھارتی اداکارہ منیشا کوئرالہ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ انہیں مختصر لباس نہ پہننے پر فوٹوگرافر سے ڈانٹ پڑی تھی۔

اداکارہ نے تازہ انٹرویو میں ماضی کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک مرتبہ انہیں فوٹو شوٹ کیلئے نامی فوٹوگرافر کے پاس جانا پڑا۔

منیشا کوئرالہ نے بتایا کہ فوٹوگرافر نے انہیں پہننے کیلئے مختصر لباس دیا جس پر انہوں نے کہا کہ وہ ایسا لباس صرف سوئمنگ کیلئے پہنتی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے فوٹوگرافر کو صاف کہہ دیا کہ اگر فلموں میں آنے کا راستہ یہی ہے تو وہ فلموں میں نہیں آئیں گی۔

منیشا کوئرالہ نے بتایا کہ ان کے مختصر لباس میں فوٹو شوٹ سے انکار پر فوٹو گرافر کو غصہ آگیا اور انہیں بہت ڈانٹ سننے کو ملی۔

واضح رہے کہ منیشا کوئرالہ نے سبھاش گئی کی فلم ’سوداگر‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور حال ہی میں انہوں نے نیٹ فلکس کی ’ہیرا منڈی‘ سے او ٹی ٹی ڈیبیو کیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

علی گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی …