google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پنجاب میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم 6 دن بند رکھنے کی سفارش - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

پنجاب میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم 6 دن بند رکھنے کی سفارش

حکومت پنجاب نے 6 سے 11 محرم الحرام تک صوبے میں سوشل میڈیا کو بند رکھنے کی سفارش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے مذہبی انتہاپسندی اور مذہبی منافرت کے واقعات سے بچنے کے لیے 6 سے 11 محرم تک صوبے میں سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز بند رکھنے کی وفاق سے سفارش کر دی۔

حکومت پنجاب نے محرم الحرام کے موقع پر غیر مناسب مواد اور مذہبی انتہا پسندی سے بچنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند رکھنے کے حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ 6 محرم سے 11 محرم تک پنجاب بھر میں فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام، یوٹیوب، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک کو بند رکھا جائے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں 28 فیصد اضافہ ہوا: پی ٹی اے کا دعویٰ

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) نے سال 2024 کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے …