google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بھاری ٹیکس کے باوجود عالمی ادارے سے اختلافات برقرار - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

بھاری ٹیکس کے باوجود عالمی ادارے سے اختلافات برقرار

1.774 ٹریلین کے بھاری ٹیکسز کا نفاذ بھی آئی ایم ایف کومطلوبہ وصولیاں پیدا کرنے کے حوالے سے آئی ایم ایف کو قائل کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔ 

آئی ایم ایف نے اعتراضات کیے ہیں کہ 12.97 ٹریلین کا ایف بی ار کا سالانہ آمدن کا ٹارگٹ موجودہ بجٹ اقدامات کے ساتھ پورا نہیں ہوپائے گا۔ آئی ایم ایف نے نئے مالی سال میں آمدن کے مطلوبہ اعدادوشمار کے حصول کےلیے انتطامی اقدامات کو ریونیو جمع کرنے کےلیے ایک اوزار کے طورپر قبو ل کرنے سےانکار کر دیا ہے۔

 پاکستانی حکام کے پاس کوئی سراغ نہیں ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اعداد وشمار پر کس طرح سے مطابقت پیدا کی جائے۔ دوسری جانب چند سرکاری کوآرٹرز ابھی تک پرامید ہیں کہ اسٹاف لیول ایگریمنٹ موجودہ مہینے کے آخر تک یا آئندہ ماہ میں طے پاسکتا ہے۔

فریقین میں فنانس ایکٹ 2024-25 میں منظور ہونے والے اقدامات کے تخمینے کے حوالے سے اختلافات ابھر آئے ہیں جس میں آئی ایم ایف کا تخمینے کے مطابق 200 سے 250 ارب روپے کا خلا ہے۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اس سے حکومت پر مجبور ہوسکتی ہے کہ وہ پرچون فروشوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کےلیے سخت ترین اقدامات کا اعلان کرے۔

نان فائلز کے خلاف نفاذ کی مہم جو سموں کی بندش کے ذریعے جاری ہے وہ بھی آنے والے دنوں میں مزید تقویت پکڑ سکتی ہے لیکن ابھی تک ائای ایم ایف ٹیکسیشن کےاقدامات سے مطمئن نہیں ہے۔ 

بھارتی ٹیکسیشن نے آٗی ایم ایف کی ٹیم کوکنفیوز کر دیا ہے اور ابھی تک وہ ایف بی آر کا یہ موقف ماننے کلےیے تیار نہیں ہے کہ ٹیکس کے ان اقدامات سے 1.747ٹریلین روپے سے زائد کا اضافی ٹیکس حاصل ہوسکتا ہے جبکہ شرح ترقی بہت معمولی رہے گی۔ 

ایف بی آر کے ٹیکس ہدف کی بنیاد بنیادی سال کی آمدن بشمول عمومی شرح ترقی ہے اور اضافی ریونیو اقدامات اس ریونیو کے تخمینے میں جمع کیے گئے ہیں۔ 

اس کلیکشن کے ساتھ ایف بی آر کو ایڈیشنل ریونیو درکا ر ہے جو کہ 3.66۴ ٹریلین روپے ہے تاکہ مجموعی اہداف 12.97 ٹریلین ظاہر کیاجاسکے تاہم معمولی شرح ترقی اور ٹیکسیشن کے اقدامات سے 3.19 ٹریلین کی اضافی رقم ہی جمع ہوسکتی ہے چنانچہ اس کے باوجود 0.46 ٹریلین کا خلا موجود ہے۔

 آئی ایم ایف نے اپنے حساب کتاب کے بعد جو تخمینہ لگا یا ہے اس کے مطابق اسے اصرار ہے کہ ریونیو کے فرنٹ 0.2 سے 0.25 ٹریلین روپے کا خلا موجود ہے۔حکومت نے جن اقدامات کا اعلان کیا ہے ان میں سے کچھ کی منظوری حکومت نے عجلت میں دی ہے اور نفاذ کے مرحلے پر عملی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں، مثال کے طور پر املاک کے لین دین میں 5فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کےاطلاق سے قانونی لڑائی شروع ہوسکتی ہے۔ سرکاری ملازموں کو املاک کی فروخت میں اس ڈیوٹی سے استثنیٰ دینے کا غلط استعمال ہوسکتا ہے۔ 

حکومت آگے کنواں پیچھے کھائی جیسی صورھال کا شکار ہوگئی ہےکیونکہ دوسری جانب اسے تنخواہ دار اور غیر تنخواہ دار طبقات پر ٹیکسوں کی بھرمار سے ناقابل تصوربوجھ ڈالنے پر شدید ترین تنقید کا سامنا ہے ۔ اس نے جنرل سیلز ٹیکس کے استثنیٰ بھی واپس لے لیے ہیں، املاک پر برآمد کنندگان ، موبائل فونز، فائرز کےلیے بڑی شرحدیں اور بالخصوص نان فائلزر پرلگائے گئے ٹیکسوں کی ہوشربا شرح اور ریگولیٹری ڈیوٹی اور ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی اور بہت سے دیگرڈیوٹیاں بھی شامل ہیں، ادھر آئی ایم ایف ابھی بھی غیر مطمئن ہے اور وزارت خزانہ اور ایف بی آر کی جانب سے شخت کوششیں کی جارہی ہیں کہ آٗی ایم ایف کو کچھ نرمی دکھانے پر آمادہ کیاجاسکے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …