لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو ) نے سولر سسٹم میں استعمال ہونے والے گرین میٹرز پر پابندی عائد کر دی۔
ہدایات میں گرین میٹرز کی جگہ اے ایم آئی میٹرز لگانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، ڈائریکٹر کسٹمر سروسز نے گرین میٹر پر پابندی لگانے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
لیسکو کی جانب سے سولرکنکشن کے لئے اے ایم آئی میٹرز کی خریداری کا این او سی دیاجائے گا،این او سی کی بنیاد پر صارفین مارکیٹ سے میٹرز کی خریداری کریں گے۔
اے ایم آئی میٹرز کی خریداری سے صارفین پرتقریباً 20ہزارروپے کااضافی بوجھ پڑے گا،اے ایم آئی میٹرز نصب ہونے سے اووربلنگ اور بجلی چوری میں کمی ہو گی۔