google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 یوٹیوب کی صارفین کو اے آئی فیک ویڈیوز حذف کرنے کی یقین دہانی - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

یوٹیوب کی صارفین کو اے آئی فیک ویڈیوز حذف کرنے کی یقین دہانی

یوٹیوب نے رازداری کے رہنما خطوط نافذ کیے ہیں جو لوگوں کو AI سے تیار کردہ ویڈیوز کو ہٹانے کی درخواست کرنے کی اجازت دیتے ہیں جو ان کی نقل کرتے ہیں۔

میڈیا نیوز کے مطابق یوٹیوب نے صارفین کو نئے قوانین کی یقین دہانی کرادی ہے۔ ادارے نے کہا ہے کہ اگر کسی نے اے آئی کے ذریعے کسی صارف کی ویڈیوز کو تبدیل کرنے یا تخلیق کرنے کے لیے استعمال کیا ہے جو اصل صارف جیسا لگتا ہے تو اسے ہٹانے کے لیے درخواست دی جاسکتی ہے جس پر 48 گھنٹوں میں عملدرآمد کیا جائے گا۔

اصول و ضوابط میں کہا گیا ہے کہ ایسی ویڈیوز کو ہٹانے کے لیے ضروری ہوگا کہ مواد (Content) میں آپ کی تبدیل شدہ حقیقت پسندانہ مشابہت ہو جو اے آئی ورژن میں دکھایا گیا ہو۔ شکایت کا جائزہ لیتے وقت ہم درج ذیل دیگر مختلف عوامل پر بھی غور کریں گے۔

ویڈیو اے آئی سے تبدیل کیا گیا ہو

ویڈیو کو ناظرین کیلئے تبدیل شدہ یا اے آئی کے طور پر ظاہر کیا گیا ہے

ویڈیو میں صارف کی شناخت کی جا سکتی ہو

ویڈیو حقیقت پسندانہ ہے

ویڈیو میں مزاحیہ نقالی، طنز یا دیگر عوامی مفاد سے متعلق مواد ہو

About Aftab Ahmed

Check Also

موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں 28 فیصد اضافہ ہوا: پی ٹی اے کا دعویٰ

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) نے سال 2024 کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے …