google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 تاشقند میں میڈ ان پاکستان نمائش کا انعقاد - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

تاشقند میں میڈ ان پاکستان نمائش کا انعقاد

نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن نے تاشقند کے ایکسپو سینٹر میں منعقدہ ”میڈ ان پاکستان نمائش” میں حصہ لیا۔

تین روزہ نمائش میں لاجسٹکس اور صنعتی شعبے سے وابستہ 80 پاکستانی کمپنیوں نے شرکت کی۔ نمائش میں این ایل سی اسٹال نے ازبکستان کی کاروباری برادری کی بھرپور توجہ حاصل کی۔

این ایل سی کے نمائندوں نے اسٹال کا دورہ کرنے والے وفود کو کم لاگت اور تیز ترین ترسیل کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔انہیں بتایا گیا کہ ادارے نے ازبکستان سمیت تمام وسطی ایشیائی ریاستوں کی منڈیوں تک رسائی حاصل کی ہے۔

نمائش کا ایک دن لاجسٹکس فورم کے لئے مختص کیا گیا تھا۔ فورم سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل این ایل سی میجر جنرل فرخ شہزاد راؤ نے کہا کہ این ایل سی نے وسطی ایشیائی ریاستوں تک تجارتی سامان کی ترسیل کے لئے جامع نظام تشکیل دیا ہے۔ اس نظام کے تحت ادارہ کاروباری برادری کو تجارتی سامان کی بلا رکاوٹ اور تیز ترین سہولیات فراہم کک جاتی ہیں جس سے علاقائی تجارت کے فروغ میں میں مدد ملی ہے۔

این ایل سی کے وفد نے تاجر تنظیموں اور دیگر مندوبین سے بھی ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں علاقائی منڈیوں تک سامان کی کامیاب ترسیل کے بارے میں آگاہی دی گئی۔ این ایل سی کے وفد نے ازبک تاجروں کو کراچی کی بندرگاہوں کے ذریعے عالمی منڈیوں تک بھی مختصر ترین رسائی اور مواقع بھی کا ذکر کیا۔

این ایل سی کی گاڑیاں بین الاقوامی قوانین اور معیار کے عین مطابق ہیں جن کی مختلف ممالک میں دوران سفر سیٹلائٹ کے ذریعے مسلسل نگرانی کی جاتی ہے۔

این ایل سی کی جانب سے وسطی ایشیائی ریاستوں اور خطے کے دیگر ممالک تک تجارتی سامان کی ترسیل کے پانچ سو سےزائد آپریشن کا خصوصی ذکر کیا گیا ازبک تاجروں اور مندوبین نے این ایل سی کی محفوظ اور تیز ترین نقل و حمل کی خدمات میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …