google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ہمایوں سعید نے پہلے سے شادی شدہ اور ایک بیٹی کی ماں سے شادی کی - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

ہمایوں سعید نے پہلے سے شادی شدہ اور ایک بیٹی کی ماں سے شادی کی

پاکستانی ڈراموں اور فلموں کے ہدایت کار اور پروڈیوسر سکندر شاہ نے تہلکہ خیز دعویٰ کیا ہے کہ ہمایوں سعید نے پہلے سے شادی شدہ اور ایک بیٹی کی ماں سے شادی کی۔

ماضی کے ڈراموں اور فلموں کے ہدایت کار نے یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کئی تہلکہ خیز انکشافات کرکے ہمایوں سعید کی ذاتی زندگی سے متعلق بھی دعوے کیے۔

انہوں نے بتایا کہ ماضی میں جب وہ ہمایوں سعید کے ساتھ ایک ڈراما بنا رہے تھے، تب ہی وہ کسی جاننے والے کے توسط سے سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے طارق روڈ پر شوٹنگ کے لیے ایک بنگلا دیکھنے گئے جو کہ ثمینہ نامی خاتون کا تھا جو بعد میں ہمایوں سعید کی اہلیہ بنیں۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ بنگلے میں شوٹنگ شروع ہونے کے تین دن بعد ہی ہمایوں سعید اور ثمینہ کے درمیان معاشقہ شروع ہوچکا تھا جو کچھ ہی ماہ میں رشتے میں تبدیل ہوا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس وقت ثمینہ مذکورہ بنگلے میں ایک بچی اور والدہ کے ہمراہ رہتی تھیں اور پوچھنے پر انہوں نے بتایا تھا کہ بچی ان کی بیٹی ہیں۔

ہدایت کار سکندر شاہ کے مطابق انہیں بھی اس وقت یقین نہیں آیا تھا کہ مذکورہ بچی بنگلے کی مالک ثمینہ کی بیٹی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ثمینہ شادی شدہ تھیں اور ان کے پہلے شوہر بلوچ غالبا قبیلے سے تھے لیکن انہوں نے ثمینہ کی پہلی شادی کے ختم ہونے سے متعلق مکمل وضاحت نہیں کی۔

ہدایت کار کے مطابق کچھ دن بعد وہ کراچی سے باہر گئے اور واپس آئے تو انہیں ہمایوں سعید کی شادی کا دعوت نامہ ملا اور وہ خوشی سے تقریب میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے ثمینہ کو دلہن کے روپ میں دیکھا۔

انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ہمایوں سعید کی اس وقت اپنے ہی خاندان کی کسی لڑکی سے منگنی بھی ہوئی ہوئی تھی لیکن انہوں نے پہلے سے شادی شدہ اور بچے کی ماں سے شادی رچائی۔

سکندر شاہ کے مطابق جس وقت ہمایوں سعید کی شادی ہوئی تھی، اس وقت ثمینہ کی بیٹی ثنا کی عمر تقریبا 10 سال تھی۔

انہوں نے واضح کیا کہ انہیں مکمل طور پر انہیں یہ علم نہیں کہ ثنا خاتون ثمینہ کی ہی بیٹی تھیں یا نہیں لیکن پوچھنے پر خاتون نےانہیں بتایا تھا کہ وہ ان کی بیٹی ہی ہیں۔

ان کے مطابق شادی کے کئی سال تک ہمایوں سعید کی اپنی کوئی اولاد نہیں ہوئی تھی، جس کے بعد غالبا انہوں نے اہلیہ کی پہلی بچی کو بیٹی کے طور پر تسلیم کیا اور یہ اچھی بات ہے۔

ہدایت کار کی جانب سے ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ کی ذاتی زندگی سے متعلق کیے گئے دعووں پر فوری طور پر اداکار نے کوئی رد عمل نہیں دیا۔

کچھ عرصہ قبل ہی ہمایوں سعید نے ایک انٹرویو میں واضح کیا تھا کہ ثنا ان کی سالی نہیں بلکہ بیٹی ہیں لیکن انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ 25 سال سے ان کی پرورش کر رہے ہیں، جس پر شائقین نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ شاید وہ ان کی اصلی بیٹی نہیں۔

اس سے قبل ہمایوں سعید نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ بعض طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے ان کی اولاد نہیں ہوسکی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …