google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 وزیراعظم آئندہ ہفتے قازقستان جائیں گے - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

وزیراعظم آئندہ ہفتے قازقستان جائیں گے

وزیراعظم شہبازشریف اور بھارتی وزیراعظم مودی کے مابین ملاقات کا امکان

ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈارنے امریکی سعودی عرب چینی سفیروں سے جمعہ کو الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں

وہ آئندہ ہفتے شنگھائی کو آپریشن آرگنائزیشن کے اجلاس میں شرکت کےلیے وزیراعظم کے ہمراہ قازقستان کے دارلحکومت آستانہ جائیں گے جہاں وزیراعظم شہبازشریف اور بھارتی وزیراعظم مودی کے مابین ملاقات کا امکان ہے۔

 ذرائع نے بتایا ہے کہ 2 سے 3 جولائی تک ہونے والی آستانہ کانفرنس کے موقع پر الگ سے بہت سی سفارتی سرگرمیاں ہوں گی۔

 اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف اپنے بھارتی ہم منصب نریندار مودی سے ملاقات کریں گے ۔ یہاں چینی اور روسی صدور بھی موجود ہوں گے۔

 ذرائع نے باور کرایا کہ بین الاقوامی کمیونٹی اس موقع پر پاکستان اور بھارت کے کشیدہ تعلقات میں بہتری دیکھنے کی منتظر ہے اور کوششیں جاری ہیں کہ آستانہ اجلاس میں بات چیف دکھاوے کے مصافحے سے آگے بڑھ سکے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …